8 ستمبر، 2026، 6:51 PM

آبنائے ہرمز میں امریکی جدید ٹیکنالوجی سے لیس "زیر آب ڈرون" کو قبضے میں لے لیا گیا

آبنائے ہرمز میں امریکی جدید ٹیکنالوجی سے لیس "زیر آب ڈرون" کو قبضے میں لے لیا گیا

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بحریہ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں امریکی جدید ٹیکنالوجی سے لیس زیر آب ڈرون کو قبضے میں لیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں امریکی جدید ٹیکنالوجی سے لیس زیرِ آب ڈرون کو قبضے میں لیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب کا بیان مندرجہ ذیل ہے:

عزیز ایرانی غیور عوام! اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت سے سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے جوانوں نے آج ایک پیچیدہ انٹیلی جنس اور آپریشنل کاروائی کے ذریعے دہشت گرد امریکی فوج کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس اور بغیر پائلٹ زیرِ آب آبدوز کو آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ جدید زیرِ آب ڈرون دنیا کی جدید ترین زیرِ آب ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اسے 2025ء میں امریکی فوج کے بحری بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس زیرِ آب ڈرون کو اب جنگی غنیمت کے طور پر قبضے میں لے لیا گیا ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں اس کی تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔

News ID 1941227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha